میرانشاہ (الفجرآن لائن) شمالی وزیرستان میں ماڑی پٹرولیم کمپنی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے،زخمیوں کو سی ایم ایچ تھل پہنچا کر حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر شیوہ آئل فیلڈ کے نزدیک اڑان بھرتے ہی تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا،ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر میں 3غیر ملکی روسی پائلٹس اور کریو سمیت 14 مسافر سوار تھے۔ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور8 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر سی ایم ایچ تھل منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ انجن فیل ہونے کے باعث پیش آیا،ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر کی ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا گئی تھی۔ذرائع کے مطابق کسی بھی قسم کی تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے ہیں تاہم حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔