فلوریڈا (الفجرآن لائن) طاقتور سمندری طوفان ملٹن امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا جس کے باعث 72 لاکھ افراد کو علاقہ خالی کرنے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طاقتور سمندری طوفان ملٹن امریکی ریاست فلوریڈاکے ساحل سے ٹکرا گیا ہے جس کے باعث 5 افراد لاکھ بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ72 لاکھ افراد کو علاقہ خالی کرنے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق علاقے میں 195کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہے ، اب تک 2ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طوفان سے ٹمپا بے اور جنوبی حصہ شدیدخطرات سے دوچار ہونے کا امکان ہے۔قبل ازیں پہلے طوفان ہیلین فلوریڈا سے ٹکرایا تھا جس سے جنوبی ریاستوں میں تقریبا 250اموات ہوئی تھیں