
اسلام آباد (الفجرآن لائن) رجسٹرار سپریم کورٹ نے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیئے۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ہدایت پر نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے تین نام خصوصی پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نئے چیف جسٹس کی تقرری موجودہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے تین روز قبل کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججوں میں پہلے نمبر پر جسٹس منصور علی شاہ، دوسرے نمبر پر جسٹس منیب اختر اور تیسرے نمبر پر جسٹس یحییٰ آفریدی ہیں۔علاوہ ازیں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریٹائرمنٹ سے قبل ہی چیمبر ورک پر چلے گئے ہیں جہاں وہ ان دنوں فیصلے لکھیں گے۔