دہلی(الفجرآن لائن)بالی وڈ اداکارہ اور لوک سبھا کی رکن کنگنا رناوت نے نئی نسل کے اداکاروں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ حسد اور ناراضگی کا احساس زہریلا ہے۔اداکارہ کی نئی فلم ‘بھارت بھاگیہ ودھاتا’ سنیما گھروں میں ریلیز ہوگئی اور اسی حوالے سے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مختلف سوالات کے جواب دیے۔
ایک انٹرویو میں کنگنا نے کہا کہ کسی ایسے شخص سے سیکھنے کے لیے ہمیشہ کھلے رہنا چاہیے جو زیادہ باصلاحیت ہو، اگر کوئی مجھ سے کم باصلاحیت ہے تو اسے میرا تحفظ ملنا چاہیے، مجھے ان کے ساتھ ایسے سلوک کرنا چاہیے جیسا کہ ایک سرپرست کرے گا اور اگر کوئی مجھ سے زیادہ باصلاحیت ہے تو قدرتی طور پر مجھے ان سے سیکھنا چاہیے اور ان کی رہنمائی حاصل کرنی چاہیے
