راولپنڈی (الفجرآن لائن) راولپنڈی میں آتشزدگی اور ٹریفک حادثات میں ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی جبکہ 7 زخمی ہو گئے ریسکیو ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایکسپریس وے پر ضیاء مسجد کے قریب تیز رفتار گاڑی نے 2 خواتین کو کچل دیا جس سے 40 سالہ ناظمہ بی بی موقع پر دم توڑ گئی جبکہ دوسری خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ادھر صادق آباد کے علاقے آفندی کالونی میں گھر میں گیس بھر جانے سے اچانک دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے گھر میں موجود 6 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے آگ پر فوری قابو پالیا۔
