مدینہ منورہ(الفجر آن لائن) حج آپریشن 2026 تیزی سے اختتام کی جانب گامزن ہے اور ترجمان مذہبی امورکے مطابق پاکستانی حجاج کی نصف سے زائد تعداد وطن واپس پہنچ گئی ہے۔55 ہزار سرکاری حجاج کرام سعودی عرب میں موجود ہیں مکہ مکرمہ میں 28 ہزار جبکہ مدینہ منورہ میں 27 ہزار سرکاری حجاج موجودہیں۔ترجمان کے مطابق51 فیصد طبی عملہ اور خدام الحجاج بھی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔جدہ سے آخری حج پرواز 16 جون کو وطن واپس لوٹے گی۔مدینہ منورہ سے 30 جون کو آخری پرواز کی واپسی کے ساتھ حج آپریشن اختتام پذیر ہو گا
