اسلام آباد(الفجرآن لائن)بجٹ 27-2026 میں تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس میں ریلیف کی تجویزدی گئی ہے۔نئے بجٹ میں ماہانہ 2 لاکھ روپے کمانے والوں کو سالانہ 6 ہزار اور ماہانہ 500 روپے کا ٹیکس ریلیف ملے گا۔ماہانہ ڈھائی لاکھ روپے تنخواہ پر سالانہ ٹیکس 3 لاکھ سے کم کر کے 2 لاکھ 76 ہزار روپے کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ کمانے والوں کو ہر مہینے 2 ہزار روپے کا ٹیکس ریلیف دیا جائے گا۔ماہانہ 3 لاکھ روپے تنخواہ لینے والوں کا سالانہ ٹیکس 4 لاکھ 66 ہزار سے کم ہو کر 4 لاکھ 16 ہزار روپے ہو جائے گا۔3 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ملازمین کو ہر مہینے 4 ہزار 167 روپے کی بچت ہو گی۔
ماہانہ 4 لاکھ روپے کمانے والوں کے لیے سالانہ ٹیکس 8 لاکھ 61 ہزار سے کم کر کے 7 لاکھ 44 ہزار روپے کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔4 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دار طبقے کو ہر مہینے 9 ہزار 750 روپے کا بڑا ٹیکس ریلیف ملے گا۔ماہانہ 5 لاکھ روپے تنخواہ پر سالانہ ٹیکس 12 لاکھ 81 ہزار سے کم کر کے 11 لاکھ 4 ہزار روپے کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔5 لاکھ روپے ماہانہ کمانے والوں کو اب ہر مہینے 14 ہزار 750 روپے کا ٹیکس ریلیف حاصل ہو گا،ماہانہ 6 لاکھ روپے یا اس سے زائد تنخواہ والوں کے لیے سالانہ 2 لاکھ 7 ہزار روپے کا ریکارڈ ٹیکس ریلیف تجویزدی گئی ہے۔6 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ دار طبقے کو ہر مہینے 17 ہزار 250 روپے کا زیادہ سے زیادہ ماہانہ ٹیکس ریلیف ملے گا۔بجٹ تجاویز کے مطابق ماہانہ 1 لاکھ سے پونے 2 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر ٹیکس کی شرح برقرار رہے گی۔
