مظفرآباد (الفجر آن لاءن)مظفرآبادسمیت آزادکشمیربھرمیں کالعدم ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مستردکر دی گءی ہے اورحالات معمول کےمطابق رواں دواں دیکھے گءے۔آزاد کشمیرمیں امن وامان کی صورتحال خراب کرنےوالے عناصرکے ناپاک عزاءم خاک میں مل گءے۔مظفرآباد، میرپور، بھمبر،کوٹلی سمیت آزادکشمیرکے دیگراضلاع میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں کاروباری مراکز اور بازار معمول کےمطابق کھلے ہیں۔آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں ٹریفک کی آمد ورفت بھی جاری، شہری روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہیں۔آزادکشمیر کے عوام نے احتجاج کی کال مستردکرکے پرامن اور باشعور شہری ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے۔
