لاہور(الفجرآن لائن)لاہور کی عدالت میں اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے مقدمہ میں ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی عبوری ضمانت بارے مزید سماعت 24جون کوہوگی عدالت پہلے ہی ثاقب چدھڑ کو گرفتار کرنے سے روک چکی ہے۔یادرہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ ہراساں کرنے کے کیس میں رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کیخلاف پیکاایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا،مقدمہ مومنہ اقبال کی مدعیت میں این سی سی آئی اے میں درج کیا تھا۔
ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا کہ ثاقب چدھڑ، اہلیہ اور ساتھیوں نے سائبر ہراسگی، بلیک میل کیا، ملزموں نے مومنہ اقبال اور اہلخانہ کو دھمکیاں دیں،ثاقب چدھڑ کے شادی شدہ ہونے پر مومنہ اقبال نے شادی سے انکارکیا، شادی سے انکار پر ثاقب چدھڑ نے بلیک میل کرنا شروع کردیا،ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ ثاقب چدھڑ نے 2023میں جھوٹے الزامات لگا کر اداکارہ کا رشتہ بھی ختم کروایا
