نوشکی (الفجرآن لائن) نوشکی کے علاقے احمد وال اسٹاپ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سی ٹی ڈی کے آفیسر کو شہید کردیا پولیس کے مطابق جمعرات کو نامعلوم مسلح افراد نے احمد وال اسٹاپ پر سی ٹی ڈی آفیسر ماما افضل کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا
جنہیں فوری طور پر میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور واقعہ کی مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔
نوشکی میں قتل ہونے والے سی ٹی ڈی پولیس آفیسر ڈی ایس پی کے عہدے پر ذمہ داری سرانجام دے رہے تھے۔
