کراچی(الفجر آن لائن) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 12 جون 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 22,741.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 17,221.0 ملین ڈالر تک پہنچ گئے، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5,520.7 ملین ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ، 17.22 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئےمرکزی بینک کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 6 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 17,221.0 ملین ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
ماہرین کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام ملکی معیشت اور درآمدی ادائیگیوں کی استعداد کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے، جبکہ مجموعی ذخائر کی یہ سطح مالیاتی نظم و نسق میں بہتری کی عکاس ہے
