لاکھ 51 ہزار سے زائد ٹی ای یوز ہینڈل، کراچی پورٹ قومی سطح پر 26 سب سے بڑی کنٹینر بندرگاہ بن گئ
کراچی (الفجرآن لائن) کراچی پورٹ نے مالی سال کے اختتام سے قبل کنٹینر ہینڈلنگ کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پورٹ پر 26 لاکھ 51 ہزار سے زائد ٹی ای یوز ہینڈل کیے گئے، جس کے بعد کراچی پورٹ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کنٹینر ہینڈلنگ بندرگاہ بن گئی ہے۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری نے اس پیش رفت کو ملک کے بحری شعبے پر بڑھتے ہوئے کاروباری اعتماد کا مظہر قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کنٹینر ہینڈلنگ پاکستان کی شپنگ اور لاجسٹکس صلاحیت میں مسلسل بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔
وزیر بحری امور کے مطابق یہ تاریخی کامیابی کراچی پورٹ ٹرسٹ کے افسران اور عملے کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بندرگاہی کارکردگی میں یہ اضافہ ادارہ جاتی کارکردگی اور مؤثر انتظامی اقدامات کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو علاقائی ٹرانس شپمنٹ اور لاجسٹکس حب بنانے کا مشن جاری ہے۔ ان کے مطابق بندرگاہی شعبے میں جاری اصلاحات اور جدید انفراسٹرکچر کے باعث کارگو ٹریفک میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق بندرگاہی اصلاحات اور جدید انفراسٹرکچر کے باعث آپریشنل صلاحیت میں بہتری آئی ہے
