راولپنڈی (الفجرآن لائن) آئی جے پی روڈ پر کچا سٹاپ کے قریب سیوریج نالے میں ڈوبنے والے 7 سالہ وصال کی لاش مل گئی۔
وصال کی لاش تین روز بعد گوالمنڈی پل کے قریب نالہ لئی سے ملی نالہ لئی میں بچے کی لاش کی نشاندہی علاقہ مکینوں نے کی علاقہ مکینوں نے لاش کی نشاندہی کے بعد ریسکیو حکام کا طلب کرلیا ریسکیو ٹیموں نے بچے کی لاش پانی سے نکال لی اور قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثائکے حوالے کر دی
۔ 7 سالہ وصال بدھ کی شام ہونے والی بارش کے بعد آئی جی پی روڈ کچا سٹاپ کے قریب سیوریج نالے میں بہہ گیا تھا جبکہ ریسکیو ٹیمیں تین روز سے مسلسل آپریشن میں مصروف تھیں
