جنیوا(الفجرآن لائن) ایک امریکی عہدیدار کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے لیکن اس کے بعد بھی اسرائیلی حملوں کی اطلاعات ملی ہیں، خطے میں کشیدگی برقرار ہے، مزید 5 لبنانی شہید ہو گئے۔
لبنانی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے نبطیہ میں اسرائیل نے فضائی اور ڈرون حملے کیے، حملے جنگ بندی نافذ ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی کیے گئے۔ اسرائیل نے فضائی اور ڈرون حملے کیے، حملے جنگ بندی نافذ ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی کیے گئے‘
کئی گھروں کو نقصان اسرائیل کے ان حملوں میں رہائشی عمارتیں اور گھروں کو شدید نقصان پہنچا، اسرائیل اور حزب اللہ میں جنگ بندی معاہدہ جمعہ کو امریکا کی ثالثی میں طے پایا تھا۔خیال رہے کہ لبنان پر اسرائیل کے مہلک حملوں نے مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے معاہدے کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
سوئٹزرلینڈ میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات، جن کا مقصد معاہدے کو آگے بڑھانا اور مستقل تصفیے کی جانب پیش رفت کرنا تھا، لڑائی کے باعث موخر کر دیے گئے
