راولپنڈی (الفجرآن لائن)راولپنڈی پولیس نے چوری، ڈکیتی اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب گھریلو ملازمہ اور اس کے بھائی سمیت 6 ملزمان گرفتار کرکے 27 لاکھ روپے سے زائد مالیتی ملکی و غیر ملکی کرنسی سمیت طلائی زیورات و دیگر سامان، 7 موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ تھانہ روات پولیس نے 5 روز قبل خاتون کے گھر میں چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ اور اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا
27لاکھ روپے سے زائد مالیتی ملکی و غیر ملکی کرنسی سمیت طلائی زیورات و دیگر سامان، 7 موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد
پولیس کے مطابق زیر حراست افراد بہن بھائی ہیں جن سے کل 26 لاکھ روپے سے زائد مالیتی ملکی و غیر ملکی کرنسی سمیت طلائی زیورات و دیگر سامان برآمد ہوا جس میں ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات، 5 لاکھ 3 ہزار روپے نقدی، 1400 ریال، آذربیجانی کرنسی 125 منات، 105 امریکی ڈالر، 9 لاکھ سے زائد مالیت کے قیمتی بیگ، گھڑیاں اور دیگر سامان شامل ہے مذکورہ ملزمان نے اہل خانہ کی غیر موجودگی میں چوری کی واردات کی اور فرار ہو گئے ادھر تھانہ پیرودھائی پولیس نے دو رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار کر کے7 مسروقہ موٹر سائیکل اور تھانہ ویسٹریج پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار کر کے 72 ہزار روپے کی مسروقہ رقم اور اسلحہ برآمد کرلیا پولیس کے مطابق گینگ کا ایک رکن قبل ازیں ڈکیتی کے مقدمات میں اشتہاری ہے اور پولیس کو مطلوب تھا
