سوات (الفجرآن لائن)مٹہ سوات میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران4خارجی جہنم واصل،متعدد زخمی ہوگئے۔پاک فوج،پولیس اوردیگر سیکیورٹی اداروں کی طرف سے فتنہ الخوارج کے خلاف بھرپورآپریشن جاری ہیں۔
اطلاعات کے مطابق؛مٹہ سوات میں پولیس اورمحکمہ انسداد دہشت گردی کے آپریشن میں 4 خارجی جہنم واصل اورمتعدد زخمی ہوگئے۔پولیس نے مٹہ کے علاقے راشد سر میں انتہائی اہم اوراسٹریٹجک پوائنٹ پر کامیابی کے ساتھ کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
آپریشن کے دوران ایلیٹ فورس کے جوان کانسٹیبل گلفام خوارج کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔چارخوارج ایک مکان میں پناہ لیکراہلِخانہ کوانسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔
آپریشن ابھی جاری ہے۔شہریوں کوانسانی ڈھال کے طورپراستعمال کرنا خوارج کی بزدلی اور ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن جاری رہے گا

