اسلام آباد(الفجرآن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورسز نے 32 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا کر ان کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کامیابیاں قابلِ تحسین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے خاتمے کے لیے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشت گردوں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
محسن نقوی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

