کوئٹہ (الفجرآن لائن) عدالت عالیہ بلوچستان نے فریقین کے وکلا کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت جاری کر دی۔
سوشل میڈیا پر قلات ڈویژن سے متعلق نوٹیفکیشن معطل ہونے کی خبریں بے بنیاد اور غیر مصدقہ ہیں۔
عدالتِ عالیہ بلوچستان
عدالت نے واضح کیا ہے کہ قلات ڈویژن کی نوٹیفکیشن معطلی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے مطابق عدالت سے منسوب غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر یقین نہ کیا جائے۔
عدالتِ عالیہ بلوچستان کی جانب سے عوام اور میڈیا سے صرف مستند اور سرکاری ذرائع سے جاری معلومات پر انحصار کرنے کی اپیل۔

