لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس ٹرین کا روٹ تبدیل کر دیا گیا
لاہور(الفجرآن لائن) لاہور تا کراچی کے درمیان چلنے والی پاکستان ریلویز کی پریمیئم ٹرین شالیمار ایکسپریس کو ایک ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق شالیمار ایکسپریس ٹرین لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی چلائی جاتی ہے۔قلعہ ستار شاہ مسن کالر ریلوے پل سیلابی پانی سے متاثر ہونے کے باعث لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ٹرین آپریشن معطل ہوگیا ہے۔شالیمار ایکسپریس ٹرین پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلائی جاتی ہے۔دوسری جانب، لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس ٹرین کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے، قراقرم ایکسپریس ٹرین کو اب براستہ ساہیوال کراچی چلایا جا رہا ہے۔

