کوئٹہ(الفجرآن لائن) کوئٹہ سے خضدار جانے والی ایک ڈوم سواری گاڑی ضلع سوراب کے علاقے حاجیکہ کے مقام پر ٹائر برسٹ ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی سوراب پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ریسکیو کرکے سول ہسپتال سوراب منتقل کیا، جہاں تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں ایک شخص کی حالت تشویشناک جبکہ دیگر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
زخمیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں
1۔ غلام سرور ولد خدابخش، قوم مینگل، عمر 55 سال، ساکن ہدہ کوئٹہ۔ زخمی
2۔ سمیع اللہ ولد رحمت اللہ، عمر 23 سال، ساکن سنی، خضدار۔ زخمی
3۔ علی اکبر ولد نوربخش، قوم نیچاری، عمر 45 سال، ساکن عزیز آباد، سوراب۔ زخمی
4۔ جمعہ خان ولد امیر بخش، قوم ساسولی، عمر 57 سال، ساکن زیدی، خضدار۔
5۔ غلام حیدر ولد قمیصی خان، قوم ساسولی، عمر 55 سال، ساکن زیدی، خضدار۔ زخمی
6۔مہربان ولد رحمن، عمر 45 سال، ساکن میرا گوٹھ، حب چوکی، ضلع لسبیلہ (شدید زخمی)۔
7۔ اظہر علی ولد مہربان، قوم مری، عمر 8 سال، ساکن حب چوکی (زخمی)۔
پولیس نے حادثے کے حوالے سے ضروری کارروائی مکمل کر لی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث پیش آیا۔

