ساہیوال(الفجر آن لائن) چادر اورچاردیواری کا تقدس پامال، گھریلو تشدد، خواتین کی بے حرمتی، مقدمات درج ایک سسر، دو خاوند، اور دیور گرفتارکرلیا گیا۔ ٹبی جے سنگھ میں فوزیہ بی بی چک 11ای بی سے میکے آئی ہوئی تھی کہ رات نو بجے جنید زبردستی گھر میں گھس گیا اور فوزیہ کو بالوں سے پکڑ کر گھیسٹا کپڑے پھاڑ ڈالے اسکے بھائی ظہیر عباس اور فوزیہ کو انٹیں مار کر شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ چک 117نو ایل میں ایک خاتون آسیہ کے گھر داخل ہو کر شوکت علی، عبدالزاق شیخ تین نا معلوم ملزموں کے ہمراہ چادر چاردیواری کاتقد س پامال کر تے ہو ئے داخل ہو ئے خاتون کی بہو نادیہ کے کپڑے پھاڑ ڈالے بچے حسنین کو تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا۔ چک 85چھ آر میں احمد علی کی نواسی آمنہ اپنے نا نا کے گھر آئی ہوئی تھی کہ اسکا دادا غلام عباس اور علی رضوان زبردستی اغوا کر نے کے لیے آئے تو مزاحمت پر ملزمان خواتین نصر ت، کشور، عشرت اور سدرا نے دیگر گھریلو خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا یا، 15کال پر پولیس آنے کے بعد ملزم فرار ہو گئے۔ چک 111سات آر میں عمر دراز کی بھانجی مسکان بی بی گھریلو تنازعہ پر روٹھ کر ماموں کے گھر آئی تو اسکا خاوند محمد زبیر چادر اور چاردیواری کا تقد س پا مال کر کے داخل ہو گیا اور اسکے گھریلو سامان کو آگ لگا دی بروقت پولیس نے پہنچ کر صورتحال کو کنڑ ول کیا پولیس نے خاتون کے شو ہر کو زبیر کو پکڑ لیا۔ پولیس نو ر شاہ، کمیر، فرید ٹاؤن، صدر چیچہ وطنی نے فوزیہ بی بی، آسیہ بی بی، احمد علی، عمردراز کی مدعیت میں چار مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور چھ ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

