کوئٹہ (الفجرآن لائن) چاغی کے علاقے یک مچ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے مال بردار گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کرکے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ ان کے ٹائر برسٹ کردیئے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چاغی کے علاقے یک مچ کے قریب سیکورٹی فورسز کے حفاظتی حصار میں تفتان سے کوئٹہ آنے والے مال بردار گاڑیوں کے قافلے پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔
حملے کے دوران متعدد بوزر اور کنٹینرز سمیت گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور ان کے ٹائر پھاڑ دیئے گئے اس حوالے سے گاڑی ڈرائیور کی جانب سے اپنے قریبی ساتھی کو ویڈیو اور وائس میسج بھی کیا گیا۔

