لاہور(الفجر آن لائن)پنجاب حکومت نے حضرت داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کے موقع پر 4 اگست کو لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 4 اگست کو لاہور میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کے ماتحت تمام ضلعی دفاتر اور دیگر سرکاری ادارے بند رہیں گے
مقامی تعطیل کا اطلاق صرف ان اداروں پر ہوگا جو ضلعی انتظامیہ کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پنجاب سول سیکرٹریٹ۔
اس کے انتظامی محکمے اور دیگر صوبائی سطح کے سرکاری دفاتر اس مقامی تعطیل سے مستثنی ہوں گے اور معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے یہ مقامی تعطیل حضرت
داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کے سلسلے میں زائرین کی آمد، انتظامی سہولیات اور مذہبی تقریبات کے پیش نظر دی گئی ہے، کیوں کہ عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مندوں کی لاہور آمد متوقع ہے۔
جس کے باعث ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی اور ٹریفک سمیت دیگر انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

