آزاد کشمیر (ویب ڈیسک): وادی نیلم سے انتخابی مہم اور پولنگ کے بعد واپسی پر سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کا قافلہ شدید کلاؤڈ برسٹ اور لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگیا ہے، جس کے نتیجے میں قافلے میں شامل دو گاڑیاں تاحال لاپتہ ہیں تاہم قریبی ذرائع نے سردار تنویر الیاس کے مکمل محفوظ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ پہاڑی علاقہ ہونے اور موبائل سگنلز نہ ہونے کی وجہ سے لاپتہ گاڑیوں اور متاثرین سے رابطہ کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ مبینہ طور پر قافلے کو وادی سرگن کے دشوار گزار راستے پر چھوڑ کر غائب ہو گئی ہے۔ دوسری جانب، اسی راستے پر تنویر الیاس کے قافلے کے پیچھے موجود ن لیگ کے رہنما شاہ غلام قادر کے قافلے پر بھی نامعلوم افراد نے شدید پتھراؤ کیا، جس سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ایک شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے

