ممبئی (الفجرآن لائن) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کہا کہ ان کے بھائی سہیل خان نے اپنی سابقہ اہلیہ سیما سجدیہہ سے طلاق کا سارا الزام خود پر لیا، حالانکہ میں جانتا ہوں سہیل اس علیحدگی کے جذباتی اثرات سے کس بری متاثر ہوئے۔
شو الائنس میں سہیل خان کی حمایت کے لیے شریک سلمان خان نے سیما کے بارے میں سہیل کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیا اور کہا کہ وہ بخوبی جانتے ہیں کہ ان کا بھائی اندر ہی اندر کتنی تکلیف برداشت کر رہا ہے۔60
سالہ سلمان نے اپنے چھوٹے بھائی سہیل سے اس موقع پر سوال کیا، کیا تم اب بھی سیما کی بات سنتے ہو؟ میرے شریف بھائی نے سارا قصور اپنے سر لے لیا۔
لیکن میں ایک بھائی ہونے کے ناطے جانتا ہوں کہ وہ کتنی کوشش کر رہا ہے، میں جانتا ہوں کہ جذباتی طور پر وہ سب کچھ خاموشی سے برداشت کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ سہیل خان اور فیشن ڈیزائنر سیما سجدیہہ نے 2022 میں اپنی 25 سالہ شادی ختم کر دی تھی۔ اس کے باوجود دونوں نے خوشگوار تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں اور اپنے دونوں بیٹوں نروان اور یوہان کی مشترکہ پرورش کر رہے ہیں۔
ریئلٹی شو میں سیما کی بطور وائلڈ کارڈ انٹری کے بعد دونوں کی قربت اور ماضی کے حوالے سے گفتگو نے خاصی توجہ حاصل کی۔ شو سے سیما کے اخراج سے قبل دونوں نے اپنے تعلقات پر بھی گفتگو کی۔

