اسلام آباد(الفجرآن لائن)وفاقی حکومت نے گندم کی درآمدپرعائد تمام ٹیکسزاور ڈیوٹیز سے استثنی دینے کی تیاری کرلی ہے اوروفاقی حکومت نے10 لاکھ میٹرک ٹن تک گندم درآمد کرنیکا فیصلہ کیا ہے جبکہ پاسکو کے ذخائر میں موجودتمام 10لاکھ ٹن گندم صوبوں کو دینے کی تجویزدی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی نے گندم کی درآمدپر ٹیکسوں اورڈیوٹیزسے چھوٹ مانگ لی،صوبائی انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ سیس سے بھی استثنی دینے کی تجویزدی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے10 لاکھ میٹرک ٹن تک گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پاسکو کے ذخائر میں موجودتمام 10لاکھ ٹن گندم بھی صوبوں کو دینے کی تجویز ہے،پاسکو کی گندم کے علاوہ صوبوں کی باقی ضروریات درآمدسے پوری کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق پاسکو کی گندم کے لیے لاگت کا تخمینہ 141 ارب روپے لگایا گیا ہے،گندم کی درآمدات پر اخراجات کا تخمینہ 34 کروڑ ڈالرز ہوسکتا ہے،صوبوں نے اپنے گندم کے اسٹریٹجک ذخائرمیں نمایاں قلت کو رپورٹ کیا۔
اس لیے گندم کی بلا تعطل دستیابی کے لیے اضافی اقدامات کی ضرورتPakistan Federal Government to Import 1 Million Metric Tons of Wheat Tax Free ہے،ذرائع کے مطابق ای سی سی نے گندم درآمد سے متعلق نائب وزیر اعظم کی سربراہی میں اسٹرینگ کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے

