راولپنڈی (الفجرآن لائن) کلرسیداں کے دینی مدرسے میں مبینہ تشدد سے 9 سالہ طالب علم جان کی بازی ہار گیا
جاں بحق ہونے والے بچے کا تعلق بھکر سے بتایا گیا ہے اطلاعات کے مطابق 9 سالہ محمد فیضان کلرسیداں کے گاوں نلہ مسلماناں کے مدرسے میں 4 ماہ سے زیر تعلیم تھا
متوفی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر کے بچے کے والدین کو اطلاع دی گئی تاہم والدین کے پہنچنے سے قبل بچہ ہسپتال میں انتقال کرچکا تھا
والدین بچے کی میت آبائی گاؤں لے گئے غسل دیتے وقت بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے والدین نے پولیس سے رابطہ کرکے بچے کی لاش واپس کلر سیداں منتقل کی
جہاں پولیس نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کروا دیا جبکہ مدرسے کا قاری ثناء اللہ موقع سے فرار ہوگیا ادھر پولیس ترجمان کے مطابق کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو تحویل میں لے لیا ہے۔

