کوئٹہ (الفجر آن لائن)کوئٹہ کے علاقے کچلاک بائی پاس پر ڈی ایچ اے کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت افغانستان کے صوبہ ہلمند کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا اور ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

