دالبندی( الفجر آن لائن)دالبندین کے علاقے چہتر بازار میں رات تقریبا ساڑھے تین بجے نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد نے ریسٹ ہاس کو آگ لگا دی۔ ذرائع کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے ریسٹ ہاس میں داخل ہو کر مبینہ طور پر پٹرول چھڑکا اور عمارت کو آگ کے حوالے کر دیا، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔یہ ریسٹ ہاس دالبندین سے تقریبا 51 کلومیٹر مشرق میں تھانہ صدر دالبندین کی حدود میں واقع ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور پولیس فورس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

