پشاور(الفجرآن لائن) پشاور کی صارف عدالت نے 16 ستمبر کو ایک فیصلہ دیا ہے۔فیصلہ صارف عدالت کے جج نصراللہ گنڈا پور نے سنایا۔ یہ درخواست صارف عدالت میں 14 فروری کو دائر کی گئی ،جس میں درخواست گزار شفق عامر نے موقف اختیار کیا کہ اس نے کپڑوں کے برینڈ KHAADI سے 7000 روپے کی خریداری کی
اور اس دوران اس سے شاپنگ بیگ کی مد میں 30 روپے لیے گئے۔عدالت نے فیصلے میں لکھا ہے کہ برینڈ نے نہ صرف 30 روپے لیے بلکہ بیگ پر لوگو کی مدمیں اپنی تشہیر بھی کی،
عدالت نے برینڈ کو صارف کو نہ صرف 30 روپے واپس کرنے کادیا بلکہ ساتھ میں 25 ہزار روپے صارف کو دینے اور 25 ہزار قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم بھی دیا۔
اب آپ سے بھی کوئی اپنے برینڈ کے شاپنگ بیگ کی رقم مانگے تو اس کو یہ فیصلہ ضرور پڑھائیں ورنہ صارف عدالت ضرور جائیں۔

