اسلام آباد(الفجرآن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف برطانیہ اور امریکہ کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم لندن میں دو روز قیام کے بعد امریکہ پہنچیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف طویل غیر ملکی دورے کے پہلے مرحلہ میں اسلام آباد سے برطانیہ روانہ ہوئے ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم لندن میں دو روز قیام کریں گے اور وہاں سے نیویارک روانہ ہوجائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

