اسلام آباد (الفجرآن لائن)سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے پیش نظر خیبرپختونخوا سے وفاق آنے والے راستوں کا سروے کرلیا گیا ہے اور ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ سے اسلام آنے والوں مظاہرین کو روکنے کے لیے حکمت عملی تیارکرلی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آنے والی خار شاہراہوں پر خندقیں کھودنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
موٹروے اور جی ٹی روڈ پر احتجاجی قافلوں کو روکنے کیلئے خندقیں کھودی جائیں گی، 26 نمبر چونگی اور مارگلہ ٹیکسلا کے قریب بھی خندقیں کھودنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آنے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کی جائیں گی۔

