کراچی (الفجرآن لائن)کراچی کے علاقے احسن آباد میں ایک فلیٹ سے پانچ لاشیں برآمدہوئی ہیں جن میں ایک ڈاکٹر اس کی اہلیہ اور تین بچے شامل ہیں۔
وزیرداخلہ سندھ نے لاشیں ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی تفتیش و تحقیق سے حتمی نتائج کو سامنے لایا جائے۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعہ پر تفصیلات طلب کرلیں اور کہا کہایس ایس پی ایسٹ جملہ ابتدائی پولیس کاروائی و ایکشن سے فی الفور آگاہ کریں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ واقعے کی تفتیش و تحقیق سے حتمی نتائج کو سامنے لایا جائے،جائے وقوعہ سے حاصل عینی اور واقعاتی شواہد کو پیش نظر رکھ کر وقوعے کے پس پردہ عوامل اور محرکات کا پتہ لگایا جائے۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ایس ایس پی ایسٹ اپنی نگرانی میں واقعہ کی تفتیش کو مؤثر اور مربوط بنائیں۔واقعہ کی لمحہ بہ لمحہ تفتیش اور پیش رفت سے آگاہ رکھا جائے

