لاہور (الفجر آن لائن) ملک کے منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم ساتویں اور آخری روز بھی جاری رہی۔ نیشنل ای او سی کے مطابق مہم کے پہلے چھ روز میں 2 کروڑ 81 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کی جا چکی ہے۔نیشنل ای او سی کے مطابق 2 لاکھ 73 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے میں مصروف ہیں۔پنجاب کے منتخب اضلاع میں 79 لاکھ 92 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں، جبکہ سندھ کے 30 منتخب اضلاع میں 1 کروڑ 69 ہزار سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔
خیبر پختونخوا کے 37 منتخب اضلاع میں 71 لاکھ 74 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں، جبکہ بلوچستان کے 32 منتخب اضلاع میں 22 لاکھ 88 ہزار بچوں کی ویکسینیشن مکمل کی جا چکی ہے۔اسلام آباد میں 4 لاکھ 43 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں، جبکہ گلگت بلتستان کے 2 منتخب اضلاع میں تقریباً 1 لاکھ 40 ہزار بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہوئی ہے۔نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو ایک لاعلاج مرض ہے، تاہم ویکسین کے ذریعے اس سے بچاؤ ممکن ہے۔نیشنل ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ پولیو ورکرز سے تعاون کریں اور پانچ سال تک کے ہر بچے کو پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں

