ذیابیطس کے مریضوں کے لیے عالمی ادارۂ صحت کی پہلی خصوصی گائیڈ لائنز جاری
جنیوا (الفجرآن لائن)عالمی ادارۂ صحت (WHO) نے ٹائپ ون ذیابیطس کے شکار بالغ افراد کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے اپنی پہلی خصوصی رہنما ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کا مقصد دنیا بھر میں مریضوں کو معیاری اور قابلِ استطاعت علاج تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ نئی گائیڈ لائنز میں انسولین کے استعمال، خون میں گلوکوز کی باقاعدہ نگرانی اور مریض کی ضرورت کے مطابق علاج میں تبدیلی کی سفارش کی گئی ہے۔ عالمی ادارے نے کم وسائل رکھنے والے ممالک میں ذیابیطس کے مریضوں کی مسلسل طبی دیکھ بھال کو بھی اہم قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت ٹائپ ون ذیابیطس کے مریضوں کے علاج کو بہتر بنانے اور بیماری کی پیچیدگیوں سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

