وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون نے نواب محمد اسلم خان رئیسانی، میر شاہ میر خان رئیسانی اور اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔
کوئٹہ (الفجرآن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے نوابزادہ امین اللہ خان رئیسانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نوابزادہ امین اللہ خان رئیسانی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کے بھائی اور کرنل شاہ میر خان رئیسانی کے والد تھے۔
اپنے تعزیتی بیان میں شاہد رند نے کہا کہ نوابزادہ امین اللہ خان رئیسانی کے انتقال کی خبر باعثِ رنج و غم ہے، اس دکھ اور صدمے کی گھڑی میں وہ نواب محمد اسلم خان رئیسانی، میر شاہ میر خان رئیسانی اور ان کے تمام اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی عزیز کی جدائی ایک ایسا نقصان ہے جس کا خلا پُر کرنا ممکن نہیں، مرحوم کے انتقال سے خاندان ایک عزیز اور اہم فرد سے محروم ہوگیا ہے۔
شاہد رند نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی رحمت و مغفرت سے نوازے، ان کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، جبکہ سوگوار خاندان کو صبر جمیل اور اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت و توفیق عطا فرمائے۔

