![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/image_editor_output_image-681533981-1719691630312-1024x659.jpg)
بھارت سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔
بھارت کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا، جنوبی افریقا کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی اور اسے 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
آخری اوور میں جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 16 رنز درکار تھے تاہم ہاردک پانڈیا کی گیند پر سوریا کمار یادیو نے ملر کا باؤنڈری پر شاندار کیچ لیا۔ اگلی گیند پر 4 رنز بنے پھر تیسری پر ایک رن بن سکا۔
چوتھی گیند پر بھی ایک رن آیا، اگلی وائیڈ بال ہوئی جس کے بعد پانچویں گیند پر ربادا کیچ آؤٹ ہوگئے اور آخری گیند پر ایک رن بن سکا اور یوں جنوبی افریقا کو 7 رنز سے شکست دیکر بھارت دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا چیمپئن بن گیا۔