
لاہور (الفجرآن لائن) پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 22 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 22 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے۔ حکام کے مطابق راولپنڈی سے ڈینگی کے 18 ،لاہور اور پاکپتن سے 1، 1،مظفر گڑھ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بھی ڈینگی وائرس کا 1، 1 مریض رپورٹ ہوا ہے۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں سال اب تک ڈینگی کے 486 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔