اسلام آباد (الفجرآن لائن) سی ڈی اے نے کارروائی کرتے ہوئے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف اور اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ کی زیر نگرانی کارروائی کرتے ہوئے بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کو سیل کردیا۔ سی ڈی اے کے مطابق خیبرپختونخوا ہاؤس کی لیز ختم ہونے پر انتظامیہ کو متعدد مراسلے بھیجے،آخری مراسلہ رواں سال تین مئی کو بھیجا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس کی تجدید کروائی جائے، مگر خیبرپختونخوا ہاؤس انتظامیہ نے کوئی توجہ نہ دی۔