
اسلام آباد (الفجر آن لائن)سینیٹ داخلہ کمیٹی کو ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا ہے کہ ملک میں ہزاروں جعلی پاسپورٹس بنائے جاچکے ہیں جن پر زیادہ تر افغانیوں نے بیرون ملک سفر کیا ہے کمیٹی کو بتایا گیا کہ جعلی پاسپورٹ بنانے میں ملوث 35اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز سمیت دیگر عملے کو سزائیں دی گی ہیں،کمیٹی نے خیبر پختونخوا میں آمن و آمان کی صورتحال اور صوبوں کی جانب سے کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ طلب کر لی۔
جمعرات کو چیرمین سینیٹر فیصل سلیم کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سمیت سیکرٹری داخلہ ڈی جی پاسپورٹ اور دیگر حکام نے شرکت کی
اجلاس میں خیبر پختونخوا میں سکیورٹی کی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی رکن کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ کے لیے وزیرداخلہ کو ہونا چاہیے تھا جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ہم نے پختونخوا کے ہوم سیکرٹری اور آئی جی کو بلایا تھا، دونوں ہی نہیں آئے ہیں اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری داخلہ کے پی نے بتایا کہ آئی جی اور ہوم سیکرٹری کابینہ میٹنگ میں ہیں اس لیے نہیں آ سکے جس پر چیئرمین کمیٹی نے اس ایجنڈے کو آئندہ اجلاس تک مؤخر کردیا
اجلاس میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر کے پی حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔
سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے بتایا کہ یہ جو پریزنٹیشن دی جارہی ہے اس کی دستاویزات ہمارے پاس ہونی چاہیے تھی، جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ہمیں اس پر مکمل بریفنگ دی جائے، یہ بریفنگ مکمل نہیں ہے اجلاس کو وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بتایا کہ امن وامان کے مسئلے پر پہلے نیکٹا سے بریفنگ لے لیں،انہوں نے کہاکہ 15 دن پہلے ایجنڈا بھیجا جاتا ہے جب آپ 15 دن پہلے ایجنڈا نہیں بھیجیں گے تو پورا کام نہیں ہوسکتا ہے جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ہم ایجنڈا آپ سے پوچھ کر نہیں رکھ سکتے رکن کمیٹی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ اس وقت بھارت کے ساتھ چپقلش چل رہی ہے اور کسی دن کسی وقت کوئی بھی شرارت ہوسکتی ہے
انہوں نے استفسار کیا کہ اگر اس طرح کی کوئی شرارت ہوتی ہے تو بتایا جائے کہ صوبوں میں کیا تیاری ہے اجلاس میں لیویز کے بلوچستان پولیس میں ضم ہونے کے معاملے پر لیویز حکام نے بتایا کہ بلوچستان لیویز کے ایکٹ میں ترامیم ہوئی ہیں
رکن کمیٹی سینیٹر نسیمہ احسان نے کہا کہ لیویز کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ پولیس کی ناک کے نیچے منشیات فروشی ہوتی ہے،جوئے کے اڈے چلتے ہیں اور یہ منتھلیاں لیتے ہیں لیویز کو پولیس میں ضم نہ کیا جائے اجلاس کو لیویز حکام نے کہا کہ لسبیلہ، حب سمیت چار ڈسٹرکٹس کو بی ایریا سے نکال کر اے ایریا میں ڈال دیا گیا ہے رکن کمیٹی سینیٹر عمر فاروق نے کہا کہ لیویز کی بہت ساری بندوقیں چلتی ہی نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ لیویز اہلکاروں کے پاس رائفلیں ہیں تو گولیاں نہیں ہیں، جس پر وزیر مملکت نے کہا کہ لیویز کی حاضری 50 فیصد سے بھی کم ہے انہوں نے کہاکہ لیویز کو ہم نے مضبوط نہیں کیا اور نہ ہی ان کی تربیت کی ہے اجلاس میں سینیٹر عرفان نے استفسار کیا کہ بتایا جائے پچھلے 5سالوں میں کتنے ایسے پاسپورٹ بنے جو پاکستانیوں کے نہیں تھے، جس پر ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے بتایا کہ 1296پاسپورٹس سعودی عرب سے رپورٹ ہوئے ہیں جو غیرملکیوں نے پاکستان بھجوائے اس کے علاوہ 45 کیسز مزید آئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان میں زیادہ تر پاسپورٹس خیبر پختونخوا گجرانوالہ اور گجرات سے ہیں ڈی پاسپورٹ نے انکشاف کیا کہ4500پاسپورٹس ایسے ہیں جن کا ہمارے پاس ڈیٹا ہی نہیں ہے جبکہ 3ہزار پاسپورٹس فوٹو سویپ کرکے بنائے گئے ہیں ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا کہ 6ہزار پاسپورٹ نادرا کے ڈیٹا میں ردو بدل کرکے جعلی بنائے گئے اور یہ 12ہزار جعلی پاسپورٹس رکھنے والے پاکستان میں نہیں ہیں ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ بتایا گیا ہے کہ ان لوگوں کو افغانستان ڈی پورٹ کردیا گیاہے انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کو جعلی پاسپورٹس بنانے پر سزائیں دی گئیں ان میں سے 35 اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیں۔