بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج نے حملہ کردیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 خوارج مارے گئے، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 2 فوجی شہید ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق خودکش بمبار کو اگلے دستے نے بروقت روک لیا، بنوں شہر میں بڑے سانحے کو ناکام بنادیا گیا، دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی فورسز کی گاڑی سے ٹکرائی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ جام شہادت نوش کرگئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان خوارج کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گا، مجرم جہاں بھی ہوں گے، انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
