ایران کے چیف مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
باقر قالیباف کا کہنا ہےکہ غلط حکمت عملی اور غلط فیصلے ہمیشہ غلط نتائج ہی پیدا کرتے ہیں، یہ بات پوری دنیا اب سمجھ چکی ہے، ہم ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار ہیں، وہ حیران رہ جائیں گے۔
