ادارہ شماریات کے مطابق 2017 میں ملک بھر میں خواجہ سراؤں کی تعداد 21 ہزار 774 تھی، جو 2023 کی مردم شماری میں کم ہو کر 20 ہزار 331 رہ گئی، پنجاب میں سب سے زیادہ 13 ہزار 957 خواجہ سرا رجسٹرڈ ہوئے۔
اسلام آباد (الفجر آن لائن): پاکستان میں گزشتہ سات سال کے دوران خواجہ سراؤں کی سرکاری طور پر درج شدہ تعداد میں 1,443 کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2017 کی مردم شماری میں ملک بھر میں خواجہ سراؤں کی تعداد 21 ہزار 774 تھی، جو 2023 کی مردم شماری تک کم ہو کر 20 ہزار 331 رہ گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق صوبائی سطح پر پنجاب میں خواجہ سراؤں کی سب سے زیادہ تعداد 13 ہزار 957 ریکارڈ کی گئی، جبکہ سندھ میں یہ تعداد 4 ہزار 222 رہی۔ خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کی تعداد 1,117 اور بلوچستان میں 765 درج کی گئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خواجہ سراؤں کی تعداد 270 بتائی گئی ہے۔ ادارہ شماریات کے ان اعداد و شمار کے مطابق 2017 سے 2023 کے درمیان ملک بھر میں خواجہ سراؤں کی مردم شماری میں درج تعداد میں مجموعی طور پر 1,443 کی کمی سامنے آئی ہے۔

