پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی کے میدان میں ایک کے بعد ایک کامیابی حاصل ہورہی ہے اور اب کرپٹو کی دنیا میں پاکستان اسرائیل کا ہم پلہ قرار دے دیا گیا ہے۔کرپٹو ڈیجیٹل اثاثہ جات سے متعلق عالمی پلیٹ فورم ”کرپٹو سلیٹ“ کی تازہ رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے اورکہا گیا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کی ریگولیشنز پوری کرنے میں اسرائیل کے برابر آگیا ہے۔
چیئرمین پیوارا بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود ٹیکنالوجی میں آگے ہے، اسرائیل کے ساتھ ڈیجیٹل شعبے میں مد مقابل ہونا بڑی پیشرفت ہے،پاکستان کا کرپٹو ریگولیٹری ادارہ پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (پیوارا) عالمی توجہ حاصل کر رہا ہے، کرپٹو سلیٹ کے مطابق اسرائیل نے اپنی کرنسی شیکل پر مبنی سٹیبل کوائن کی منظوری دی،پاکستان نے ریگولیٹڈ کرپٹو کمپنیوں کو بینک اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دی ہے، چیئرمین پیوارا بلال بن ثاقب نے کہا کہ دنیا تسلیم کر رہی ہے کہ پاکستان کرپٹو میں کئی ممالک سے بہت آگے ہے، اے آئی ایجنٹس کرپٹو کرنسی میں لاکھوں ڈالرز کی ادائیگیاں کر رہے ہیں،آنے والے وقت میں ہمیں اپنے بچوں اور نوجوان نسل کو آرٹیفیشل انٹیلی جینس کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا،وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے تحت ڈیجیٹل انقلاب کیلئے کام کر رہے ہیں۔
