دنیا بھر کے پاسپورٹس کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی بہتری ہوئی ہے اورہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے 2026 کی نئی درجہ بندی جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کی 3 درجہ بہتری، فہرست میں 100ویں نمبر پر آگیا،2025 میں پاکستان دنیا کے طاقت ور پاسپورٹ میں 103ویں نمبر پر تھا،رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ پر 30 ممالک میں پیشگی ویزے کے بغیر سفر ہوسکتا ہے،ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق سنگاپور کا پاسپورٹ بدستور دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ،سنگاپور کے شہری 192 ممالک میں بغیر ویزا سفر کرسکتے ہیں،رینکنگ میں جاپان، جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات دوسرے نمبر پر موجودہے۔کمزور ترین پاسپورٹس میں افغانستان کا پہلا، شام دوسرا اور عراق کا تیسرا نمبرہے
