اسلام آباد میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی چینی سرمایہ کاروں سے اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات میں جام کمال خان کی چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔چینی کمپنی کا پاکستان میں بڑا صنعتی منصوبہ، بیس ہزار ملازمتوں کا امکان ہے جبکہ چینی منصوبے سے سالانہ چارسو سے پانچ سو ملین ڈالر برآمدات متوقع ہیں۔پاکستان میں ٹیکسٹائل اور گارمنٹس شعبے میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔جام کمال خان کا کہنا ہے پاکستان برآمدی صنعت کے لیے پرکشش مرکز بن رہا ہے‘حکومت سرمایہ کاروں کے لیے آسان کاروباری ماحول فراہم کر رہی ہے۔
چینی وفدنے پاکستان کی صنعتی صلاحیت اور افرادی قوت پر بھرپور اعتمادکا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی معیار کی مینوفیکچرنگ کے لیے موزوں ملک ہے، جام کمال خان نے صنعتی شعبے کے مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔خصوصی صنعتی خام مال کی درآمد سے متعلق تجاویز وزارت تجارت کو دینے کی ہدایت کی گئی۔حکومت صنعتی لاگت کم کرنے اور کاروباری سہولتوں میں بہتری کے لیے سرگرم ہے۔جام کمال نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے۔چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں اپنے مثبت کاروباری تجربے کا اظہارکیا۔ وزیرتجارت نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاروں کے لیے اصلاحات جاری ہیں۔
