کوئٹہ کے علاقے غازی آباد بلیلی (ایئرپورٹ تھانہ) کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو تنازع کے دوران ایک شخص نے اپنی اہلیہ فرزانہ کو سر پر کدال مار کر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور مقتولہ کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے جبکہ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور کیس کی مزید تفتیش سیرئیس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دی گئی ہے۔
