کوئٹہ : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی موجودگی میں حکومت بلوچستان اور مختلف اداروں کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کے لیے اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں حکومت بلوچستان اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کا مقصد صوبے میں صحت کے شعبے میں مالی تحفظ اور انشورنس کے جدید نظام کو فروغ دینا ہے
اس موقع پر حکومت بلوچستان اور چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے درمیان بھی معاہدے پر دستخط کیے گئے جس کے تحت بلوچستان میں بچوں کے لیے ایمرجنسی طبی سہولیات، چائلڈ ایمرجنسی کیئر سروسز اور فوری علاج کی سہولیات کو مزید بہتر اور وسیع بنایا جائے گا اسی طرح حکومت بلوچستان اور باچا خان اسپتال کے درمیان بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کا مقصد اسپتال میں طبی سہولیات کی بہتری، جدید علاج معالجے کی فراہمی اور ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینا ہے تقریب میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ان معاہدوں کے ذریعے بلوچستان میں صحت کے نظام کو مزید مؤثر، جدید اور عوام دوست بنایا جائے گا اور شہریوں کو معیاری طبی سہولیات تک آسان رسائی ممکن بنائی جائے گی۔
