اسلام آباد: ملک بھر میں بے روزگاری کی شر ح 7فیصد سے تجاوز کرگئی،گذشتہ مالی سال کے دوران 59لاکھ نوجوان بے روزگار، سینیٹ اجلاس میں تفصیلات پیش کردی گئی۔
جمعہ کو سینیٹ اجلاس کے دوران محکمہ شماریات کی جانب سے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق 2024-25 میں 59 لاکھ پاکستانی بیروزگار تھے جن میں اب مذید اضافہ ہوگیا ہے،وزارت اورسیزپاکستان لیبر فورس سروے 2024-25 کے مطابق ملک میں 7فیصد سے زائد بیروزگاری ہے،وزارت کے مطابق اس وقت عمان،مالدیپ،قطر اور جنوبی کوریا سمیت مختلف ممالک میں 1لاکھ 40ہزار 688اسامیوں پر تقرری طلب کی گئی ہے جن میں 1لاکھ 33ہزار سے زائد اورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز جبکہ 6ہزار سے زائد اورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کی جانب سے دی گئی ہے۔۔
