کوئٹہ : مستونگ کے علاقے درینگڑھ کے مقام پر کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے پل کے نیچے نصب کیا گیا دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے پل کو شدید نقصان پہنچا اور کوئٹہ تفتان شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدو رفت معطل ہوگئی اور سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
شدید گرمی میں ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ، سیکورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں علاقے کو گھیرے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔
